کرونا وائرس جب پاکستان پہنچا تو ہماری حکومت کی کارکردگی دیکھ کر وہ بھی شرمندہ ہو گیا-



وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان تحریک انصاف خصوصا عمران خان پر تنقید کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی ہیں۔ اس بار انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو کروناوائرس کی بنیاد پرتنقید کا نشانہ بنایاہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کئے گئے ایک تبصرے میں ریحام خان نے کہا کہ ”پوری دنیا میں تباہی پھیلانے والا کرونا وائرس جب پاکستان پہنچا تو ہماری حکومت کی کارکردگی دیکھ کر وہ بھی شرمندہ ہو گیا اور کہنے لگا "سلیکٹڈ تم بھی کچھ تو کرو نا"۔

ریحام خان کا ٹویٹ ہو اور سوشل میڈیا صارفین اس پرتبصرہ نہ کریں ایسا ممکن ہی نہیں۔لوگوں کی بڑی تعداد نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک بھی اس وبا سے نہیں بچ سکے تاہم اس کے باوجود پاکستان کے حالات بہتر ہیں۔
ایک صارف نے تو انہیں کرونا وائرس کا پاکستان میں’ ترجمان‘ قرار دے دیا۔
 
خیال رہے کہ ملک بھر میں اس وقت کرونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 22 ہوگئی ہے جن میں سے گلگت بلتستان میں 3،کراچی سمیت سندھ میں 16، اسلام آباد میں 2 جب کہ کوئٹہ میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔اس ضمن میں وفاقی و صوبائی حکومتیں مختلف اقدامات اٹھا رہی ہیں۔

سونے کی قیمت میں 3500 روپے فی تولہ کمی



سونے کی قیمت میں حیران کن کمی دیکھنے میں آئی ہے۔گزشتہ کچھ عرصے میں سونے کی قیمت میں اس قدر اضافہ یا کمی دیکھنے میں نہیںآ ئی تھی- تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمت میں 3500 روپے فی تولہ کی کمی آئی ہے جو کہ حالیہ دور میں حیران کن اور سب سے زیادہ کمی بتائی جا رہی ہے۔نئی قیمتوں کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت 94500 روپے جبکہ 10 گرام کی قیمت 74267 روپے ہو گی ۔

عمران خان کو اقتدار میں آئے ہوئے تقریباََ 18 مہینے سے زیادہ کا وقت گزرچکا ہے۔ جب سے پاکستا ن تحریک انصاف کی حکومت آئی ہے ، مہنگائی میں اضافہ دیکھنے میںآ یا ہے۔سونے کی قیمتوں نے بھی آسمان کی بلندیوں کو چھوا ہے جس کے بعد سونہ خریدنا عام عوام کے بس کی بات نہیں۔اس بڑھتی ہوئی قیمت نے کئی لوگوں کو مجبور کر دیا ہے کہ وہ اب اپنی بیٹیوں کی شادیوں میں اپنی خواہش کے مطابق سونہ نہیں دے پاتے۔

لیکن بڑھتی ہوئی قیمت کے بعد اب ایک ہی دن میں سونے کی قیمت میں حیران کن کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد عوام کو ریلیف ملے گا۔سونے کی قیمت میں 3500 روپے فی تولہ کی کمی آئی ہے ۔عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی اس کے اثرات آنے شروع ہو گئے ہیں۔ تازہ ترین قیمتوں کے مطابق خالص 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 94 ہزار 500روپے ہو گی جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 72 ہزار267 روپے ہو گی۔
عالمی منڈی میں کسی بھی چیز کی قیمت کم ہوتی ہے تو پاکستا ن کی مارکیٹ میں اس کے بہت سنگین اثرات آتے ہیں۔پٹرول ہو یا سونہ، عالمی منڈی کے ریٹس کے مطابق قیمتیں زیاد ہ کم ہوتی رہتی ہیں۔اس بار بھی یہی دیکھنے میں آیا ہے کہ عالمی منڈی میں قیمت کم ہونے کی وجہ سے سونے کی قیمت میں ایک ہی دن میں 3500 روپے کی واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 94 ہزار 500روپے ہو گی جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 72 ہزار267 روپے ہو گی۔

کورونا : بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ



کورونا وائرس کے سبب بنگلادیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ کردیا گیا۔

 بنگلادیش میڈیا کے مطابق بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے پیش نظر ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے باعث تیسرے مرحلے کے تمام میچز منسوخ ہوگئے ہیں - واضح رہے کہ بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو 29 مارچ کو کراچی پہنچنا تھا- 30 اور 31 مارچ کو پریکٹس سیشن تھا جب کہ یکم اپریل کو واحد ایک روزہ میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جانا تھا۔

اس کے بعد 2 تا 4 اپریل کو پھر ٹیم پریکٹس سیشن تھا اور 5 تا 9 اپریل آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دوسرا میچ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا۔خیال رہے کہ حکومت نے کورونا وائرس کے باعث پاکستان سپر لیگ کے کراچی میں ہونے والے بقیہ تین میچز اور ایک پلے آف بھی بغیر شائقین کرانے کا اعلان کیا ہے۔

انگلینڈ نے سری لنکا کے ساتھ ٹیسٹ سیریز منسوخ کردی



برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے فیصلہ سامنے آنے کے بعد سری لنکا میں موجود انگلینڈ کے تمام کھلاڑی اور اسٹاف فوری طور پر انگلینڈ واپس روانہ ہوگا- انگلش بورڈ نے موجودہ صورتحال پر ساتھ دینے پر سری لنکن کرکٹ بورڈ سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہم سیریز کو پورا کرنے کے لیے مستقبل قریب میں سری لنکا واپسی کا فیصلہ کریں گے۔

واضح ر ہےکہ انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز گالے میں 19 مارچ سے شروع ہونا تھی۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث بھارت میں انڈین پریمیئر لیگ بھی منسوخ کردی گئی ہے جب کہ بنگلا دیش کی ٹیم نے دورہ پاکستان منسوخ کردیا ہے، اس کے علاوہ کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل کے مزید  میچوں کو بغیر تماشائیوں کے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔