مسجد کس نے جلائی، مینار پر کس نے پرچم لگائے؟


انڈیا کے دارالحکومت نئی دلی کے شمال مشرقی علاقے میں سفید اور سبز رنگ والی مسجد کے سامنے درجنوں افراد جمع ہیں۔ اس مسجد کا اگلا حصہ جلا دیا گیا ہے۔
بدھ کی صبح جب بی بی سی نے اشوک نگر کی گلی نمبر پانچ کے قریب بڑی مسجد کے باہر نوجوانوں سے بات کرنے کی کوشش کی تو ان کے ردعمل میں غم و غصہ واضح طور پر نظر آیا۔
ہم ان کے پیچھے چلتے ہوئے مسجد میں داخل ہوئے۔ اندر فرش پر نیم جلے ہوئے مصلے اور قالین نظر آئے اور ادھر ادھر ٹوپیاں بکھری ہوئی تھیں۔
‘دلی میں اب بھی جے شری رام کے نعرے لگ رہے ہیں‘



دلی ہنگامے: ہلاکتوں کی تعداد 20, کم از کم 200 زخمی 

مسجد کے منبر والی جگہ جل کر سیاہ ہو چکی ہے۔
یہ وہی مسجد ہے جس کے بارے میں منگل کو اطلاع ملی تھی کہ ہجوم میں شامل کچھ لوگوں نے اس کے مینار پر ترنگا اور بھگوا (زعفرانی) پرچم لہرایا تھا۔
اس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئیں جس کے بعد دہلی پولیس کا بیان آیا کہ ’اشوک نگر میں ایسا کوئی واقعہ نہیں آیا ہے۔‘

ملک میں مزید 2 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، تعداد 4 ہوگئی


کراچی اور اسلام آباد میں مزید 2 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہوگئی۔ 
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر  ظفر مرزا نے پریس کانفرنس کے دوران ملک میں مزید 2 نئے کیسز سامنے آنے کی تصدیق کی۔
انہوں نے کہا کہ نئے کیسز بھی سندھ اور وفاقی علاقے میں رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد انہیں قرنطینہ میں منتقل کردیا ہے۔ 
گزشتہ کیسز کے حوالے سے معاون خصوصی نے بتایا کہ دونوں مریض صحتیاب ہورہے ہیں جن میں سے ایک مریض کو جلد ہی اسپتال سے فارغ کردیا جائے گا۔
زائرین کے حوالے سے ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ منصوبہ بندی کرلی ہے کہ تفتان میں زائرین کو کیسے واپس لانا ہے، اب ہم بتدریج ایران سے زائرین کو واپس لا رہے ہیں۔
کراچی میں کورونا وائرس سے متاثرہ دوسرے مریض کی تصدیق
کراچی میں ایران سے آئے ہوئے ایک اور مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد شہر میں متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہوگئی۔
ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق شام 5 بجے ہوئی جس کے بعد اسے قرنطینہ میں منتقل کردیا گیا ہے۔
محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ مریض حال ہی میں ایران سے واپس پاکستان پہنچا تھا اور ایران میں ہی مریض کو کورونا وائرس کا اثر ہوگیا تھا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ مریض سے رابطے میں رہنے والے دیگر افراد کو بھی قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ گزشتہ دنوں ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ 2 مریضوں کی تصدیق ہوئی تھی جن میں سے ایک کیس کراچی اور اسلام آباد میں رپورٹ ہوا تھا۔ 
دونوں مریض حال ہی میں ایران سے پاکستان پہنچے تھے جنہیں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے تصدیق کی تھی کہ دونوں متاثرہ مریضوں کی حالت خطرے سے باہر 

طالبان کون ہیں؟


طالبان 1989 میں منظر عام پر آئے جب سویت یونین کی فوجوں نے افغانستان سے انخلا کیا۔
انھوں نے 1996 میں کابل پر قبضہ کر لیا اور اس کے بعد اگلے دو برسوں میں انھوں نے پورے ملک پر قبضے کر لیا اور ان کے دورِ حکومت میں پورے افغانستان میں سخت شریعت کا نفاذ کیا گیا۔
طالبان نے اپنے دور میں ملک میں ٹی وی، موسیقی اور سنیما پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی جبکہ لباس کے سخت قوانین پیش کیے اور خواتین کی تعلیم پر بھی پابندیاں لگائیں۔ ان کے کسی بھی فیصلے کی خلاف ورزی کی صورت میں انتہائی سخت سزائیں دی جاتی تھیں۔
امریکہ کی جانب سے حملے اور بعد میں طالبان حکومت کے باوجود انھوں نے اپنی مزاحمت جاری رکھی اور ان کی قیادت سنہ 2013 تک ملا عمر کرتے رہے۔ لیکن اس سال انتقال ہونے جانے کے باوجود طالبان نے ان کی موت کی خبر اگلے دو سال تک چھپا کے رکھی۔
اس وقت طالبان کی سربراہی ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ کر رہے ہیں۔


اوکاڑہ کے قبرستان میں مردہ خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے والا درندہ پکڑاگیا




اوکاڑہ درندگی کی انتہا ہو گئی۔                           
اوکاڑہ میں مردہ خواتین کے ساتھ زیادتی کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق بچے،بچیوں اور خواتین کے زیادتی کے افسوسناک اور شرمناک واقعات پیش آتے ہیں لیکن اوکاڑہ میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس سے انسانیت بھی شرما گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ ایک شخص جس کی عمر 50 سال کے لگ بھگ بتائی گئی ہے وہ قبرستان میں دفنائی گئی خواتین کے ساتھ زیادتی کرتا تھا۔
مردہ خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے والے گورگن کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ملزم نے تفتیش کے دوران جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم تین سال سے گھناؤنے فعل میں ملوث ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔
اوکاڑہ کے نواحی گاؤں جوئیہ شریف کے مقامی قبرستان میں گورگن عورتوں کو دفنانے کے بعد زیادتی کرتا رہا۔
مقامی لوگوں نے ملزم کو کچھ روز پہلے دفنائے جانے والی عورت کے ساتھ زیادتی کرتے ہوئے رات کے وقت پکڑاتھا. دوسری جانب قبرستان کے آس پاس کے علاقہ میں موجود افراد نے واقعہ پر شدید رنج کا اظہار کیا اور کہا کہ انسانوں میں خوفِ خُدا نہیں رہا. تب ہی تو انسانوں نے مُردوں کو بھی نہیں بخشا۔ اہل علاقہ نے قبرستان کی انتظامیہ سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ابھی سے ٹھوس اقدامات کریں۔
اس سے قبل کراچی میں نامعلوم افراد نے قبر سے خاتون کی میت نکال کر اُسے اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا تھا۔ یہ اندوہناک واقعہ کراچی کے علاقہ لانڈھی میں موجود ایک قبرستان میں پیش آیا جہاں کچھ نامعلوم افراد نے ایک قبر سے خاتون کی لاش نکالی اور اُسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ اس غلیظ جُرم کا علم ہونے کے باوجود مرحومہ کے لواحقین نے اس حوالے سے کوئی شکایت یا ایف آئی آر درج کروانے سے انکار کر دیا تھا۔

فلائٹ کینسل ہونے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پاک فضائیہ نے ملتان پہنچایا





پاکستان سپر لیگ (5) میں آج ملتان میں ہونے والا گلیڈی ایٹرز اور سلطانز کا میچ پاکستان ائیر فورس کی وجہ سے ہو سکا ہے۔
پاکستان سپر لیگ میں شرکت کرنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم کو اس وقت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب اسلام آباد اور ملتان کے خراب موسم کی وجہ سے قومی ائیر لائن کے اے ٹی آر کی چارٹرڈ فلائٹ ملتان نہ جا سکی اور کھلاڑی مایوس کن انداز میں دوبارہ ہوٹل آگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے شام 7 بجے ملتان کے لیے روانہ ہونا تھا لیکن خراب موسم کی وجہ سے فلائٹ اسلام آباد ائیرپورٹ سے نہ اڑ سکی، کھلاڑی تین گھنٹے سے زائد وقت ائیر پورٹ پر انتظار کرنے کے بعد دوبارہ اسلام آباد کے ہوٹل منتقل ہو گئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جمعرات کی شب میچ کھیلا تھا جبکہ جمعے کو دن بھر سفر کے انتظار میں رہے۔
کوئٹہ کی ٹیم کو کئی گھنٹے اسلام آباد انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر انتظار کرنے کے بعد واپس ہوٹل آنا پڑا تھا جب کہ ہفتے کو فلائٹ کے ٹیک آف کے بعد اسلام آباد میں ایک بار پھر بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

پاک فضائیہ کے خصوصی فلائٹ آپریشن کی وجہ کوئٹہ کی ٹیم ملتان کے میچ سے ساڑھے تین گھنٹے پہلے ملتان پہنچ سکی اور پاکستان سپر لیگ کے میچ کا انعقاد ممکن ہو سکا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے تعاون کے بغیر میچ کا انعقاد خطرے میں تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کی ٹیم ملتان ہوٹل میں چیک ان ہونے کے فورا بعد ملتان اسٹیڈیم روانہ ہو گئی۔
پی سی بی ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ پی ایس ایل کو کامیاب بنانے میں ائیر فورس نے ہماری درخواست قبول کی، صبح نو بجے سی ون تھرٹی کے ذریعے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ملتان پہنچی اور اسی فلائٹ کے ذریعے کراچی کنگز کو اسلام آباد لایا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پی سی بی پاک فضائیہ کی شکر گزار ہے جس نے قومی فریضے میں پی سی بی کی درخواست پر ہمیں سی ون تھرٹی فراہم کیا۔
پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے ملتان میں ہونے والے میچ کو ممکن بنانے کے لیے پاکستان ائیر فورس نے خصوصی پرواز کے ذریعے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو اسلام آباد سے ملتان پہنچایا جس کے بعد ہفتے کو ہونے والا میچ ممکن ہو سکا۔
پی سی بی انتظامیہ نے کوئٹہ کو مختلف سینٹرز پر میچ کھلانے کی پالیسی اپنائی ہے لیکن موسم کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔
جمعے کو کھلاڑی دن بھر ہوٹل میں ملتان جانے کا انتظار کرتے رہے حالانکہ سڑک کے راستے سفر کیا جا سکتا تھا۔