اٹلی حکومت کا منصوبہ | کرونا سے متاثر 80 سال سے زائدعمر کے افرد کا علاج نہ کرنے کا منصوبہ



اٹلی میں ہنگامی صورتحال مزید خراب ہونے پر 80 سال سے زائد عمر کے افراد کا علاج نہیں کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق اٹلی کے وزیرا عظم نے متنبہ کیا ہے کہ ملک ایک خطرناک ہفتوں میں داخل ہو رہا ہے۔ اٹلی حکومت کا کہنا ہے کہ کرونا وائر س کے مریض کو الگ الگ کمرے میں رکھنا ناممکن ہو سکتا ہے- صورتحال مزید خراب ہوئی تو 80 سال سے زائد عمر کے افراد کا اعلاج نہیں کی جائے گا، جس پر ہنگامی حالات کیلئے منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔ڈاکٹرز کا موقف ہے کہ یہ بھی ممکن ہے کہ حالات سنگین تر ہو گئے تو کرونا وائرس سے کم اثر انداز ہونے والے افراد کا علاج کیا جائے۔ کرونا وائرس کے علاوہ دیگر بیماریوں کو بھی علاج کرنے یا نہ کرنے کے فیصلہ میں زیر غور لایا  جائے گا۔

جس کا فیصلہ مریض کے دستاویز دیکھ کر کیا جائے گا۔ تاہم اٹلی کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ ابھی صورتحال اتنی سنگین نہیں ہوئی۔یہ بات بھی قابل غور رہے کہ اب تک کرونا وائر س سے 24 ہزار افراد متاثر ہو  چکے  ہیں  جبکہ  1800 سے زائد افراد اٹلی میں جان کی بازی ہا چکے ہیں۔ کرونا وائرس کے باعث پوری دنیا کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے، جو 150 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے۔ اٹلی میں بڑی تعداد میں کرونا وائر س کے کیسز سامنے آئے ہیں۔ کرونا وائر س کی بڑھتی تعداد نے شہریوں کی جان کو خطرے میں ڈا ل دیا ہے۔
اٹلی حکومت نے وبا کے پھیلاوٴ کو روکنے کیلئے زیادہ متاثر ہ علاقوں میں لاک ڈاوٴن کر رکھا ہے۔ جس کے باعث شہری گھروں میں رہنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ تاہم اٹلی میں خوف کی فضاء پھیل چکی تھی ۔ کرونا وائرس سے دنیا بھر میں 6 ہزار 500 افراد زندگی کی بازی ہا ر چکے ہیں ، جبکہ ایک لاکھ سے زائد افراد اس خطرناک وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment