حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ موخرکردیا لیکن کیوں؟


حکومت پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ موخر کردیا گیا۔ قیمتوں میں کمی کا فیصلہ موخر کرنے کی وجہ دراصل سٹیٹ بنک کی ڈالر کی قدر سے متعلق رپورٹ جمع نہ ہونا ہے جس کی روشنی میں قیمتیں طے کی جانا تھیں۔
نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق پاکستان میں جو مال بن رہا تھا وہ اب باہر نہیں جارہا اس لئے ڈالرزکی آمدبھی کم ہوگئی ہے جس کی وجہ سے ڈالر کی قیمت بڑھتی جا رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہونے کا فائدہ پاکستان کو نہیں مل سکے گا کیونکہ یہاں ڈالر کی قدر بڑھ چکی ہے۔
یاد رہے آج حکومت کی جانب سے تیل کی قیمت میں بار ہ سے اٹھارہ روپے فی لٹر تک کمی کا امکان تھا۔
اس حوالے سے سٹیٹ بنک نے ایک رپورٹ جاری کرنا تھی تاہم سٹیٹ بنک کی جانب سے ڈالر کی قدر سے متعلق رپورٹ جمع نہ ہوناقیمتوں میں کمی میں تاخیر کی وجہ بن گئی۔ اس حوالے سے اوگرا نے بھی سپلائی اور قیمت کی سطح کے حوالے سے رپورٹ دینی تھی لیکن وہ بھی جمع نہیں کراسکی جس کی وجہ سے حکومت کو فیصلہ موخر کرنا پڑا-
ممکن ہے کہ آئندہ 24سے48گھنٹوں کے دوران تیل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیاجائے تاہم اس بارے اندازہ لگانا مشکل ہے کہ حکومت تیل کی قیمتوں میں کتنی کمی کرسکتی ہے۔

0 comments:

Post a Comment