کورونا وائرس زندہ نہیں لہٰذا اسے مارا نہیں جاسکتا-


کورونا وائرس زندہ جاندار نہیں بلکہ ایک پروٹین مالیکیول ہے۔ چین سے شروع ہونے وبا کورونا وائرس نے اس وقت دنیا بھرمیں تباہی مطا رکھی ہے۔ وائرس نے 200 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، دنیا بھر میں اب تک مجموعی طور پر 7 لاکھ 68370 افراد وائرس کا شکار ہوئے جبکہ اموات کی تعداد 36912 ہو گئی ہے- گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ریکارڈ ہوئی ہیں جہاں پر مزید 812 افراد وائرس کے باعث دم توڑ گئے، اسطرح اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد 11591 ہو گئی ہے- اٹلی میں 4050 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 1739 ہو گئی ہے، اسپین میں مزید 737 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 7340 ہو گئی ہے، 5085 تازہ کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 85195 تک پہنچ گئی ہے، فرانس میں 418 ہلاکتوں کے بعد مرنے والوں کی تعداد 3024 ہو گئی ہے، 4376 تازہ کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 44550 ہو گئی ہے، امریکہ میں وائرس کا شکار مزید 271 افراد لقمہ اجل بن گئے جس کے بعد امریکہ میں ہلاکتوں کی تعداد 2854 ہو گئی ہے، 12478 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 55969 ہو گئی ہے۔
اب ماہرین نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس زندہ جاندار نہیں بلکہ ایک پروٹین مالیکیول ہے جس کی بیرونی تہہ پر چربی Lipid ہوتی ہے۔ چونکہ کورونا وائرس زندہ نہیں لہٰذا اسے مارا نہیں جاسکتا بلکہ تحلیل یا تباہ کیا جا سکتا ہے۔ کیمسٹری کے قانون کے مطابق ایک جیسی چیزیں ایک جیسی چیزوں کو تحلیل کرتی ہیں تو کورونا وائرس جو بیکٹریا کی طرح زندہ نہیں رہتا بلکہ یہ بے جان پروٹین ہے الکوحل ،کوئی بھی صابن اور 25 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرم پانی میں زندہ نہیں رہ سکتا۔ گرم پانی، صابن یا الکوحل سے کم از کم 20 سیکنڈ تک ہاتھ دھونے سے کرونا بڑھنے کے بجائے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتا ہے۔

کورونا: ہالینڈ میں پھولوں کی تجارت کو شدید نقصان


کورونا: ہالینڈ میں پھولوں کی تجارت کو شدید نقصان


ہالینڈ میں کورونا وائرس کے باعث پھولوں کی برآمدات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
ہالینڈ سے سالانہ 2 ارب پھول برآمد ہوتے ہیں لیکن کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے اس کی تجارت کو بھی شدید نقصان کا سامنا ہے۔
محبت کا پیغام بننے والے پھولوں کی مانگ میں کمی ہوئی ہے اور کوئی خریدار نہیں۔
اس وجہ سے ہالینڈ کے تاجر یہ پھول ضالع کرنے پر مجبور ہیں، اس بار ہالینڈ میں 80 فیصد پھولوں کو ضائع کیا جارہا ہے-

سعودی دارالحکومت پر میزائلوں سے حملہ


سعودی دارالحکومت الریاض کے علاوہ سعودی شہر جازان بھی نشانہ-

 ۔



 میزائل حملوں میں سعودی دارالحکومت الریاض کے علاوہ سعودی شہر جازان کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ زور دار دھماکوں کی گونج گرج سے شہری خوفزدہ۔ دھماکوں کی آوازیں سعودی دارالحکومت الریاض کے شمال میں سنی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے درالخلافہ الریاض کے شمال میں زور دھماکے سنے گئے ہیں۔

سنائی دینے والے دھماکوں کی تعداد 3 بتائی جا رہی ہے جن کی گونج گرج کافی زور دار تھی۔ تازہ اطلاعات کے مطابق سعودی میڈیا کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض کے اوپر 2 بلیسٹک میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے۔

العربیہ کے مطابق بلیسٹک میزائلوں سے سعودی عرب کے 2 شہروں الریاض اور جازان کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔
 سعودی عرب کے الاخباریہ چینل کے مطابق عرب اتحاد نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سعودی دارالحکومت الریاض پر میزائلوں سے حملہ ہوا ہے اور میزائل فضاء میں ہی تباہ ہو گئے ہیں۔ سعودی شہر الریاض کے شمال میں رہنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق تقریباََ رات 11 بج کر 20 منٹس پر 3 زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ کل بھی سعودی عرب کے دو شہروں ابہا اور خمیس مشیط پر ڈرون حملے کیے گئے تھے۔ یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کی فورسز نے کہا تھا کہ اس نے دہشت گرد حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کی جانب بھیجے گئے ڈرون طیارے تباہ کر دیے ہیں۔ اتحادی فورسز کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی کے مطابق مار گرائے جانے والے ڈرون طیارے مملکت کے دو شہروں ابہا اور خمیس مشیط کی سمت پرواز کر رہے تھے۔
اس سے قبل عرب اتحاد کے سرکاری ترجمان نے بدھ کی شام اعلان کیا تھا کہ اتحاد کی مشترکہ افواج کی کمان یمنی حکومت کے فیصلے کو سپورٹ کرتی ہے۔ یمنی حکومت نے یمن میں فائر بندی اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے اثرات سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کے سکرٹری جنرل کی جانب سے دی گئی دعوت قبول کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

سعودی عرب میں کل نماز جمعہ نہیں ہوگی، : وزارت اسلامی امور: ظہر کی اذان دی جائے گی


تمام مساجد میں ظہر کی اذان دی جائے گی جبکہ لوگ اپنے گھروں میں نمازِ ظہر اداکریں گے: ہدایت جاری کردی گئی-


سعودی وزارت اسلامی امور نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں کل نماز جمعہ نہیں ہوگی بلکہ ظہر کی اذان دی جائے گی ,اور تمام لوگ اپنے گھروں میں نمازِ ظہر اداکریں گے۔ وزارت اسلامی امور نے نے بتایا ہے کہ کل جمعہ کو مساجد میں نماز جمعہ کی طرح دو اذانوں کے بجائے صرف ظہر کی اذان دی جائے گی تاہم فیصلے سے حرمین شریفین کو استثنیٰ ہے جہاں جمعے کی نماز ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔
اس حوالے سے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کل ظہر کی نماز گھروں میں انفرادی طور پر ادا کریں۔ سعودی عرب کی کسی مسجد میں نماز جمعہ نہیں ہوگی۔ حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث سعودی عرب کے سرکردہ علما بورڈ نے جمعہ اور باجماعت نماز معطل کرنے کا فتوی دیا تھا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں کرونا وائرس کے مزید 67 کیسز سامنے آگئے، مملکت میں وائرس سے متاثرہ کل مریضوں کی تعداد 238 ہوگئی، وائرس پر قابو پانے کیلئے ملک کو لاک ڈاون کیا جا چکا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی وزارتِ صحت نے بتایا ہے کہ مملکت میں کرونا کے 67 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 238 ہوگئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سعودی وزارت صحت کے مطابق رپورٹ ہونے والے تازہ ترین کیسز میں سے پہلے تین کیسز میں ایسے شہری شامل ہیں جو جرمنی ، برطانیہ اور اردن سے آئے۔
انہیں جدہ کے ایک اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔ مصر سے آنے والی ایک خاتون اور ایک مرد بھی کرونا کے مریض نکلے جب کہ ایک خاتون ترکی سے واپس آئی اور اس کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو نکلا ہے۔عراق سے سعودی عرب آنے والے 10 افراد میں کرونا وائرس پایا گیا۔ ایک شہری اٹلی سے چند روز قبل واپس لوٹا تھا جس میں کرونا کی تصدیق کی گئی ہے۔وزارت صحت نے بتایا کہ کرونا کے تین کیسز میں اسپین سے آنے والے تین شہری شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اردن ، عمان ، بھارت، برطانیہ ، ترکی ، سوئٹزرلینڈ اور آسٹریا سے متعدد سے آنے والے افراد کرونا کے مریض نکلے۔

کشمیر میں کرفیو لگانے والے بھارت میں کرفیو لگ گیا-


نریندر مودی نے اتوار کے روز ملک بھر میں کرفیو لگانے کا اعلان کردیا-

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگانے والے بھارت میں کرفیو لگ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز ملک بھر میں کرفیو لگانے کا اعلان کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 22مارچ کو اتوار کے روز صبح 7 سے شام 9 بجے تک کرفیو لگایا جائے گا- پورے بھارت میں کرفیو نافذ ہوگا۔ 

بھارتی حکومت نے حکم جاری کیا ہے, کہ کرفیو کے دوران کوئی شخص گھر سے نہ نکلے حتیٰ کہ بزرگ شہریوں کو بھی گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 4ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ اس حوالے سے دنیا بھر کے لوگوں کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کو گھروں میں بند کرنے والا بھارت اب خود اپنے ملک میں کرفیو لگانے پر مجبور ہوگیا ہے۔

پاکستان نے بھارتی حکومت سے مقبوضہ جموں و کشمیر سے کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے پر وادی میں رکاوٹیں اور پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے- ہفتہ وار بریفنگ کے دوران وزارت خارجہ کی ترجمان ڈاکٹر عائشہ فاروقی نے کہاکہ پابندیوں کو ختم کرنا انتہائی ضروری ہے تاکہ کیسز کی تعداد معلوم ہوسکے اور انہیں ضروری اجناس، دواﺅں کی فراہمی جاری رہ سکے.ترجمان نے جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے کشمیری عوام پر غیر انسانی سلوک کی مذمت کی انہوں نے بھارتی حکومت کی جموں و کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دینے کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قرار دادوں کے منافی ہے- کورونا وائرس سے احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے دفتر خارجہ نے 18 مارچ سے 3 اپریل تک کے لیے واک ان قونصلر سروسز سوائے پاور آف اٹرنی کی تصدیق کے، معطل کردیں جبکہ اس عرصے کے دوران دستاویزات کی تصدیق کوریئر کمپنیوں کے ذریعے جاری رہیں گی.

دو بلڈ گروپس جن کے حامل افراد کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کا سب سے زیادہ خدشہ ہے-


ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی اکثریت A+ اور A- بلڈ گروپس والے افراد کی ہے- جبکہ سب سے کم کیسز O بلڈ گروپس والے افراد کے ہیں-
وہ 2 گروپس جن کے حامل افراد کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کا سب سے زیادہ خدشہ ہے، ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی اکثریت اے پازیٹیو اور اے نیگیٹیو بلڈ گروپس والے افراد کی ہے- جبکہ سب سے کم کیسز او بلڈ گروپس والے افراد کے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چینی ماہرین کی جانب سے کرونا وائرس پر قابو پانے کی بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں-
اس حوالے سے چینی ماہرین نے ایک نئی تحقیق کی ہے جس کے مطابق 2 مخصوص بلڈ گروپس والے افراد کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کا سب سے زیادہ خدشہ ہے۔ بتایا گیا ہے کہ چینی ماہرین نے چین میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے 2 ہزار افراد کے کیسز کی جانچ کی تو معلوم ہوا کہ ان کیسز میں بیشتر افراد کے بلڈ گروپس یا تو اے پازیٹیو یا اے نیگیٹیو تھے۔
جبکہ کرونا وائرس کے باعث ہلاک ہونے والے 200 سے زائد افراد کے کیسز کی جانچ میں معلوم ہوا کہ تقریباً 63 فیصد جاں بحق افراد کا بلڈ گروپ اے تھا۔
جبکہ جس بلڈ گروپ کے حامل افراد سب سے کم متاثر ہوئے ہیں، وہ او گروپ ہے۔ ماہرین نے اس تحقیق کے بعد اے بلڈ گروپ کے حامل افراد کو تلقین کی ہے کہ انہیں دوسروں لوگوں کے مقابلے میں زیادہ محتاط ہونے کی ضرورت ہے- کرونا وائرس دنیا کے 165 ممالک تک پھیل چکا ہے جبکہ دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار 987 ہو گئی اور ایک لاکھ اٹھانوے ہزار چار سو بائیس افراد کرونا کا شکار ہو چکے ہیں۔ چین، اٹلی اور ایران کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے مملک ہیں۔ جبکہ پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 297 تک جا پہنچی ہے۔ پاکستان میں صوبہ سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں اب تک کرونا وائرس کے 208 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کی وجہ سے فحش فلموں کے شوقین افراد کی موجیں لگ گئیں-


اٹلی کے فحش فلمیں دیکھنے کے شوقین افراد کے لیے فحش فلموں کی ویب سائٹ ’پورن حب‘ نے اپنی سروس مفت کر دی-
اٹلی میں کورونا وائرس انتہائی شدت اختیار کر چکا ہے اور کروڑوں پر مشتمل آبادی کا باقی ملک سے رابطہ کاٹا جا چکا ہے- یہ کروڑوں لوگ اپنے گھروں میں دبک کر بیٹھنے پر مجبور ہو چکے ہیں- اس صورتحال میں پورن حب نے اعلان کیا ہے کہ اٹلی میں موجود لوگ کورونا وائرس لاک ڈاﺅن ختم ہونے تک ویب سائٹ پر موجود تمام مواد مفت دیکھ سکتے ہیں۔


رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس کے 1لاکھ 25ہزار کیس سامنے آ چکے ہیں اور 4ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔ چین میں اب کورونا وائرس کا طوفان تھم چکا ہے لیکن اٹلی میں صورتحال چین سے بھی زیادہ سنگین ہو چکی ہے جہاں کورونا وائرس کے باعث شرح اموات چین سے تین گنا زیادہ دیکھی جا رہی ہے۔ پورن حب کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ”ہم لوگوں کو وقت گزاری کا موقع دینا چاہتے ہیں تاکہ وہ کورونا وائرس کے باعث گھر میں بند رہنے کے دورن بہتر طریقے سے وقت گزار سکیں۔

کرونا یہودی سازش ہے، اسرائیل میں کوئی کیس سامنے نہ آنے کے دعووں میں کتنی حقیقت ہے؟



سوشل میڈیا پر گزشتہ کچھ روز سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ کرونا وائرس اسرائیل نے پھیلایا ہے, اسی لیے وہاں کرونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، اس حوالے سے ایک تفصیلی پوسٹ بھی واٹس ایپ گروپس اور فیس بک پیجز پر بڑی تعداد میں شیئر کی گئی ہے اور لوگ کرونا کو یہودی سازش قرار دے کر اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کر رہے ہیں- ایسا وہی لوگ کر رہے ہیں جو حقائق سے نابلد ہیں کیونکہ حقیقت میں اسرائیل بھی کرونا سے متاثرہ ممالک میں شامل ہے اور وہاں اس کے کیسز کی تعداد پاکستان سے بھی زیادہ ہے-

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) کی ویب سائٹ پر موجود اعدادو شمار کے مطابق اب تک دنیا بھر میں کرونا وائرس کے ایک لاکھ 94 ہزار 29 کنفرم کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 7 ہزار 873 ہوچکی ہے-

ڈبلیو ایچ او کے مطابق کرونا وائرس اب تک دنیا کے 164 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے جن میں اسرائیل اور فلسطین بھی شامل ہیں۔ ڈبلیو ایچ کے اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 18 مارچ 2020 تک اسرائیل میں کرونا وائرس کے 304 کیسز رجسٹر ہوچکے ہیں تاہم وہاں اس سے تاحال کسی شخص کی جان نہیں گئی۔ مقبوضہ فلسطین کے علاقے میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 44 ہے اور وہاں بھی کوئی شخص اس موذی بیماری کے باعث جان سے نہیں گیا۔

دوسری جانب وائس آف امریکہ بھی اپنی ویب سائٹ پر کرونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کے حوالے سے اعداد و شمار پیش کر رہا ہے۔ وی او اے کے مطابق اسرائیل میں بدھ کے روز تک کرونا وائرس کے 337 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

اگر اسرائیل کے اعداد و شمار کا پاکستان سے تقابل کیا جائے تو وہاں کرونا کیسز کی تعداد یہاں سے زیادہ ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق پاکستان میں کرونا کے کنفرم کیسز کی تعداد 241 ہے جبکہ وی او اے کے مطابق یہاں کرونا کے متاثرین کی تعداد 236 ہوچکی ہے، مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے کنفرم کیسز کی تعداد 247 ہوچکی ہے-

اٹلی حکومت کا منصوبہ | کرونا سے متاثر 80 سال سے زائدعمر کے افرد کا علاج نہ کرنے کا منصوبہ



اٹلی میں ہنگامی صورتحال مزید خراب ہونے پر 80 سال سے زائد عمر کے افراد کا علاج نہیں کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق اٹلی کے وزیرا عظم نے متنبہ کیا ہے کہ ملک ایک خطرناک ہفتوں میں داخل ہو رہا ہے۔ اٹلی حکومت کا کہنا ہے کہ کرونا وائر س کے مریض کو الگ الگ کمرے میں رکھنا ناممکن ہو سکتا ہے- صورتحال مزید خراب ہوئی تو 80 سال سے زائد عمر کے افراد کا اعلاج نہیں کی جائے گا، جس پر ہنگامی حالات کیلئے منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔ڈاکٹرز کا موقف ہے کہ یہ بھی ممکن ہے کہ حالات سنگین تر ہو گئے تو کرونا وائرس سے کم اثر انداز ہونے والے افراد کا علاج کیا جائے۔ کرونا وائرس کے علاوہ دیگر بیماریوں کو بھی علاج کرنے یا نہ کرنے کے فیصلہ میں زیر غور لایا  جائے گا۔

جس کا فیصلہ مریض کے دستاویز دیکھ کر کیا جائے گا۔ تاہم اٹلی کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ ابھی صورتحال اتنی سنگین نہیں ہوئی۔یہ بات بھی قابل غور رہے کہ اب تک کرونا وائر س سے 24 ہزار افراد متاثر ہو  چکے  ہیں  جبکہ  1800 سے زائد افراد اٹلی میں جان کی بازی ہا چکے ہیں۔ کرونا وائرس کے باعث پوری دنیا کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے، جو 150 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے۔ اٹلی میں بڑی تعداد میں کرونا وائر س کے کیسز سامنے آئے ہیں۔ کرونا وائر س کی بڑھتی تعداد نے شہریوں کی جان کو خطرے میں ڈا ل دیا ہے۔
اٹلی حکومت نے وبا کے پھیلاوٴ کو روکنے کیلئے زیادہ متاثر ہ علاقوں میں لاک ڈاوٴن کر رکھا ہے۔ جس کے باعث شہری گھروں میں رہنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ تاہم اٹلی میں خوف کی فضاء پھیل چکی تھی ۔ کرونا وائرس سے دنیا بھر میں 6 ہزار 500 افراد زندگی کی بازی ہا ر چکے ہیں ، جبکہ ایک لاکھ سے زائد افراد اس خطرناک وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

پاکستانی دولہا کے ارمانوں پر پانی پھر گیا، دلہن خواجہ سرا نکلی


جہلم کے سجاد کی شادی دو دن قبل سوہاوہ کی نازیہ سے ہوئی تھی-  رخصتی کے بعد گھر آکر دولہا سجاد کو معلوم ہوا کہ دلہن کے نام پر اس کی شادی خواجہ سرا سے کرادی گئی ہے لیکن شرمندگی کے مارے کسی کو بتا نہ سکا اور شیڈول کے مطابق ہی ولیمہ بھی کردیا، بعد میں ولیمے کی تقریب کے بعد خواجہ سرا دلہن کو اس کے میکوں کیساتھ ہی بھیج دیا دلہن پہلے بھی مطلقہ تھی۔

رپورٹس کے مطابق  دولہا سجاد کا کہنا ہے کہ پندرہ ماہ پہلے پہلی بیوی کی وفات کے بعد اس نے بچوں کی دیکھ بھال کے لیے دوسری شادی کی تھی لیکن گھر آکر معلوم ہوا کہ دلہن لڑکی نہیں خواجہ سرا ہے، دلہن کے خواجہ سرا ہونے کے انکشاف کے بعد اس نے نازیہ کو اس کے میکے بھیج دیا ہے۔
دولہا سجاد کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ رشتہ دونوں کے پیر نے کرایا تھا جس کی وجہ سے زیادہ چھان بین بھی نہیں کی گئی تھی، بچوں کی دیکھ بھال اور ضرورت کو سامنے رکھتے ہوئے پیروں نے ہی شادی کا مشورہ دیا تھا۔

Pakistan's corona-virus cases reach 106, as 88 patients reported in sindh



The number of confirmed cases rose to 88 in Sindh on Monday after more cases were reported in the province.

According to the Sindh Health department 11 more people from Taftan have tested positive, while there is one more case from Karachi.
The national tally, subsequently, rose to 106.

More results have come in. So far 50 people who had arrived in Sukkur from Taftaan have tested positive, 25 at Karachi and 1 at Hyderabad. So the total patients have reached 76 in Sindh. Out of these 76 patients, 2 have recovered and the remaining 74 are being kept in isolation. A day earlier, eighteen cases of COVID-19 were reported in Sindh.

The Health and Population Welfare Department of Sindh said thirteen of the cases had been reported in Sukkur in all those returning via Taftan. All of the new cases had been put under quarantine.
Karachi has so far been the worst-affected city in Sindh, with a total of 26 cases.
Five cases were reported in the metropolis on Sunday while one more was reported today.According to an update on Sunday by the department, three of the affected persons returned from Saudi Arabia a few days ago and one has no recent travel history.

Later in the day, Senator Murtaza Wahab said that one more case has emerged. The patient hails from Balochistan and arrived in Karachi on March 14.
Globally, more than 6,000 people have died and more than 156,000 have been infected by COVID-19 as the disease spreads rapidly to new territories.

کرونا وائرس جب پاکستان پہنچا تو ہماری حکومت کی کارکردگی دیکھ کر وہ بھی شرمندہ ہو گیا-



وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان تحریک انصاف خصوصا عمران خان پر تنقید کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی ہیں۔ اس بار انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو کروناوائرس کی بنیاد پرتنقید کا نشانہ بنایاہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کئے گئے ایک تبصرے میں ریحام خان نے کہا کہ ”پوری دنیا میں تباہی پھیلانے والا کرونا وائرس جب پاکستان پہنچا تو ہماری حکومت کی کارکردگی دیکھ کر وہ بھی شرمندہ ہو گیا اور کہنے لگا "سلیکٹڈ تم بھی کچھ تو کرو نا"۔

ریحام خان کا ٹویٹ ہو اور سوشل میڈیا صارفین اس پرتبصرہ نہ کریں ایسا ممکن ہی نہیں۔لوگوں کی بڑی تعداد نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک بھی اس وبا سے نہیں بچ سکے تاہم اس کے باوجود پاکستان کے حالات بہتر ہیں۔
ایک صارف نے تو انہیں کرونا وائرس کا پاکستان میں’ ترجمان‘ قرار دے دیا۔
 
خیال رہے کہ ملک بھر میں اس وقت کرونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 22 ہوگئی ہے جن میں سے گلگت بلتستان میں 3،کراچی سمیت سندھ میں 16، اسلام آباد میں 2 جب کہ کوئٹہ میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔اس ضمن میں وفاقی و صوبائی حکومتیں مختلف اقدامات اٹھا رہی ہیں۔

سونے کی قیمت میں 3500 روپے فی تولہ کمی



سونے کی قیمت میں حیران کن کمی دیکھنے میں آئی ہے۔گزشتہ کچھ عرصے میں سونے کی قیمت میں اس قدر اضافہ یا کمی دیکھنے میں نہیںآ ئی تھی- تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمت میں 3500 روپے فی تولہ کی کمی آئی ہے جو کہ حالیہ دور میں حیران کن اور سب سے زیادہ کمی بتائی جا رہی ہے۔نئی قیمتوں کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت 94500 روپے جبکہ 10 گرام کی قیمت 74267 روپے ہو گی ۔

عمران خان کو اقتدار میں آئے ہوئے تقریباََ 18 مہینے سے زیادہ کا وقت گزرچکا ہے۔ جب سے پاکستا ن تحریک انصاف کی حکومت آئی ہے ، مہنگائی میں اضافہ دیکھنے میںآ یا ہے۔سونے کی قیمتوں نے بھی آسمان کی بلندیوں کو چھوا ہے جس کے بعد سونہ خریدنا عام عوام کے بس کی بات نہیں۔اس بڑھتی ہوئی قیمت نے کئی لوگوں کو مجبور کر دیا ہے کہ وہ اب اپنی بیٹیوں کی شادیوں میں اپنی خواہش کے مطابق سونہ نہیں دے پاتے۔

لیکن بڑھتی ہوئی قیمت کے بعد اب ایک ہی دن میں سونے کی قیمت میں حیران کن کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد عوام کو ریلیف ملے گا۔سونے کی قیمت میں 3500 روپے فی تولہ کی کمی آئی ہے ۔عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی اس کے اثرات آنے شروع ہو گئے ہیں۔ تازہ ترین قیمتوں کے مطابق خالص 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 94 ہزار 500روپے ہو گی جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 72 ہزار267 روپے ہو گی۔
عالمی منڈی میں کسی بھی چیز کی قیمت کم ہوتی ہے تو پاکستا ن کی مارکیٹ میں اس کے بہت سنگین اثرات آتے ہیں۔پٹرول ہو یا سونہ، عالمی منڈی کے ریٹس کے مطابق قیمتیں زیاد ہ کم ہوتی رہتی ہیں۔اس بار بھی یہی دیکھنے میں آیا ہے کہ عالمی منڈی میں قیمت کم ہونے کی وجہ سے سونے کی قیمت میں ایک ہی دن میں 3500 روپے کی واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 94 ہزار 500روپے ہو گی جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 72 ہزار267 روپے ہو گی۔

کورونا : بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ



کورونا وائرس کے سبب بنگلادیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ کردیا گیا۔

 بنگلادیش میڈیا کے مطابق بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے پیش نظر ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے باعث تیسرے مرحلے کے تمام میچز منسوخ ہوگئے ہیں - واضح رہے کہ بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو 29 مارچ کو کراچی پہنچنا تھا- 30 اور 31 مارچ کو پریکٹس سیشن تھا جب کہ یکم اپریل کو واحد ایک روزہ میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جانا تھا۔

اس کے بعد 2 تا 4 اپریل کو پھر ٹیم پریکٹس سیشن تھا اور 5 تا 9 اپریل آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دوسرا میچ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا۔خیال رہے کہ حکومت نے کورونا وائرس کے باعث پاکستان سپر لیگ کے کراچی میں ہونے والے بقیہ تین میچز اور ایک پلے آف بھی بغیر شائقین کرانے کا اعلان کیا ہے۔

انگلینڈ نے سری لنکا کے ساتھ ٹیسٹ سیریز منسوخ کردی



برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے فیصلہ سامنے آنے کے بعد سری لنکا میں موجود انگلینڈ کے تمام کھلاڑی اور اسٹاف فوری طور پر انگلینڈ واپس روانہ ہوگا- انگلش بورڈ نے موجودہ صورتحال پر ساتھ دینے پر سری لنکن کرکٹ بورڈ سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہم سیریز کو پورا کرنے کے لیے مستقبل قریب میں سری لنکا واپسی کا فیصلہ کریں گے۔

واضح ر ہےکہ انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز گالے میں 19 مارچ سے شروع ہونا تھی۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث بھارت میں انڈین پریمیئر لیگ بھی منسوخ کردی گئی ہے جب کہ بنگلا دیش کی ٹیم نے دورہ پاکستان منسوخ کردیا ہے، اس کے علاوہ کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل کے مزید  میچوں کو بغیر تماشائیوں کے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ موخرکردیا لیکن کیوں؟


حکومت پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ موخر کردیا گیا۔ قیمتوں میں کمی کا فیصلہ موخر کرنے کی وجہ دراصل سٹیٹ بنک کی ڈالر کی قدر سے متعلق رپورٹ جمع نہ ہونا ہے جس کی روشنی میں قیمتیں طے کی جانا تھیں۔
نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق پاکستان میں جو مال بن رہا تھا وہ اب باہر نہیں جارہا اس لئے ڈالرزکی آمدبھی کم ہوگئی ہے جس کی وجہ سے ڈالر کی قیمت بڑھتی جا رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہونے کا فائدہ پاکستان کو نہیں مل سکے گا کیونکہ یہاں ڈالر کی قدر بڑھ چکی ہے۔
یاد رہے آج حکومت کی جانب سے تیل کی قیمت میں بار ہ سے اٹھارہ روپے فی لٹر تک کمی کا امکان تھا۔
اس حوالے سے سٹیٹ بنک نے ایک رپورٹ جاری کرنا تھی تاہم سٹیٹ بنک کی جانب سے ڈالر کی قدر سے متعلق رپورٹ جمع نہ ہوناقیمتوں میں کمی میں تاخیر کی وجہ بن گئی۔ اس حوالے سے اوگرا نے بھی سپلائی اور قیمت کی سطح کے حوالے سے رپورٹ دینی تھی لیکن وہ بھی جمع نہیں کراسکی جس کی وجہ سے حکومت کو فیصلہ موخر کرنا پڑا-
ممکن ہے کہ آئندہ 24سے48گھنٹوں کے دوران تیل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیاجائے تاہم اس بارے اندازہ لگانا مشکل ہے کہ حکومت تیل کی قیمتوں میں کتنی کمی کرسکتی ہے۔

صوفیہ کیف کی وزیراعلیٰ ہاﺅس میں ٹک ٹاک ویڈیو، گلوکارہ کیا کہہ کر اندر گئیں تھیں ؟

شاہ اور صندل خٹک کے بعد اب ایک گلوکارہ بھی سرکاری عمارت میں ویڈیو بنانے کے بعد تنازع کی زد میں آ گئیں ہیں- 

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر پشتو گلوکارہ صوفیہ کیف کی وزیراعلیٰ ہاﺅس خیبر پختون خواہ میں ٹک ٹاک وائر ل ہو رہی ہے جس کے باعث صوبائی حکومت کو بھی تنقید کا سامنا ہے ، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکارہ نے لال رنگ کا جوڑا زیب تن کررکھا ہے جبکہ وہ ہال میں ویڈیو بناتے ہوئے دروازے سے داخل ہوتی ہیں جہا ں عملے کا ایک آدمی دروازہ بھی کھولتا ہے ۔
اب اس حوالے سے تفصیلات سامنے آتی جارہی ہیں کہ گلوکارہ سی ایم ہاﺅس کے لان میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کیلئے گئیں تھیں اور وہاں سے وہ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کیلئے ہال میں داخل ہوئیں ۔اس معاملے پر مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ صوفیہ کیف سی ایم ہاﺅس میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں آئیں تھیں ، پروگرام لان میں رکھا گیا تھا تاہم انہوں نے بیت الخلاءجاتے ہوئے ہال میں اپنی ویڈیو بنائی ۔